جوہرآباد:جلوسوں کیلئے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں،کلینک آن ویلز کا انتظام

جوہرآباد:جلوسوں کیلئے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں،کلینک آن ویلز کا انتظام

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں یوم عاشور کے جلوسوں کے شرکا کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے۔۔۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب شہر کے جلوسوں کے روٹس میں مختلف مقامات پر سہولت کیمپس لگائے گئے جہاں سے ٹھنڈے پانی ، شربت اور اور ادویات سمیت دیگر تمام سہولیات مہیا کی گئیں ،امدادی کیمپس کی نگرانی براہ راست ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کی ، جبکہ جلوس کے شرکا کو پانی مہیا کرنے کے لئے سبیل اورطبی امداد کیلئے کلینک آن ویلز کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ ڈپٹڑی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام علمائے کرام، لائسنسداران، امن کمیٹیوں، عزاداران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مثالی تعاون سے عشرہ محرم پرامن، منظم اور باوقار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں