عشرہ محرم میں بہترین انتظامات ،خالدگورائیہ کا خراج تحسین

عشرہ محرم میں بہترین انتظامات ،خالدگورائیہ کا خراج تحسین

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے عشرہ محرم الحرام اور عاشورہ کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے جلوسوں و مجالس کے بہترین انتظامات و سیکورٹی امور کے سلسلہ میں۔۔۔

 ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز ریسکیو1122، محکمہ صحت،سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹیز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں،محکمہ ریونیو، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ، سوئی گیس، واپڈا،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی ہے ۔ انھوں نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی اور امن کارواں کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا جنھوں نے امن و امان کے قیام کیلئے عاشورہ کے روز پورے ضلع کے جلوسوں کے نہ صرف دورے کیئے بلکہ شرکاء میں امن، یگانگت، اتحاد، وحدت، مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو عام کر کے ضلع بھر کے امن کو قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے موقع پر میڈیا کے مثبت کردار اور رپورٹنگ کی بھی تعریف کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں