عاشور کے مرکزی جلوس میں سندھ سے بھی ماتمی سنگتوں کی شرکت

عاشور کے مرکزی جلوس میں سندھ  سے بھی ماتمی سنگتوں کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عاشور کے مرکزی جلوس میں پنجاب کے دور دراز اضلاع کے علاوہ سندھ سے بھی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی اور زنجیر زنی میں حصہ لیا۔۔۔

 ان کے ہمراہ مرثیہ اور نوحہ خواں شہادت امام حسینؓ بیان کرتے رہے ۔ جلوس جب بلاک نمبر 5 اور 7 کی درمیانی سڑک پر پہنچا تو عزاداروں جن میں کم سن بچے بھی شامل تھے نے زنجیر زنی کی اوراپنی منزل کی طرف رواں دواں رہے ، زنجیر زنی کرنیوالوں کی مرہم پٹی اور ہنگامی طبی امداد کیلئے جلوس کے راستوں پر محکمہ صحت’ پولیس اور سماجی و رفاعی تنظیموں کی طرف سے جگہ جگہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں