بلوں کی عدم ادائیگی ، نادہندہ شہریوں کے پانی کے کنکشن کاٹنے سے روک دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملک جہانزیب اعوان نے بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندہ شہریوں کے پانی کے کنکشن کاٹنے سے روک دیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے بڑھتے ہوئے اخراجات اور شہریوں کی جانب سے پینے کے پانی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سے پانی کی فرا ہمی معطل کرنے سے منع کر دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق بلدیہ سرگودہا نے شعبہ واٹر ورکس پر ماہانہ بجلی کے بلوں مشینری کی مرمت او ملازمین کی تنخواہوں کی مدد میں ماہانہ چار کروڑ سے زائد کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے جبکہ عوام کو فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے بلوں کی مدد میں ماہانہ چند لاکھ روپے وصول ہو رہے ہیں جس سے ادارے کو ماہانہ کروڑوں کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے جس پر اس خسارے کو کم کرنے کے لیے ریکوری مہم تیز کی لیکن عوام کے عدم تعاون اور ادائیگی نہ کرنے پر کنکشن منقطع کرنے لگے علم پر کمشنر سرگودھا نے شدید گرمی کے باعث کنکشن منقطع کرنے اور علاقے کی واٹر سپلائی سے پینے کے پانی کی فراہمی بند کرنے سے روک دیا ہے ۔