غیر قانونی ڈیزل، پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
حیدرآباد تھل (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ ظہیر الدین بابر ے شہر بھر میں غیر قانونی ڈیزل، پٹرول۔۔۔
ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، جھنگ بھکر روڈ ، گوہروالا روڈ ،پٹی بلندہ روڈ سمیت تمام غیر قانونی ڈیزل پٹرول ایجنسیوں کے یونٹس اکھاڑ لئے ، ایجنسیاں سیل کر دیں، غیر قانونی ایجنسیوں پر ہزاروں لیٹر ڈیزل پٹرول بغیر حفاظتی انتظامات موجود تھے جو شہریوں کیلئے کسی بھی وقت بڑے حادثات کا سبب بن سکتے تھے غیرقانونی ایجنسیوں کیخلاف ایکشن منکیرہ کی عوام کی جانب سے اے سی منکیرہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔