جنرل بس اسٹینڈ کے تعمیراتی کا موں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

جنرل بس اسٹینڈ کے تعمیراتی کا موں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت جنرل بس اسٹینڈ کے۔۔۔

 تعمیراتی کا موں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلمان احمد لون، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا ء خان اور ایس ڈی او بلڈنگز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو لاری اڈا کے تعمیراتی کا موں کی مو جودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈا کے تعمیراتی کاموں کی سست روی پر محکمہ بلڈنگز کے افسران پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ دس یو م کے اندر جنرل بس اسٹینڈ کے تمام کا موں کو مکمل کر کے اسے فنگشنل کیا جائے ۔ انہوں نے سیکرٹری آرٹی اے اور سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ تما م مسافر گاڑیوں کو فوری طور پر لاری اڈا کے اندر شفٹ کرکے سٹرک پر بنائے گئے عارضی سٹینڈ ز کو فوری ختم کیا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں