تحصیل بھیرہ میں اراضی کا ڈی سی ریٹ کا نوٹیفکیشن نہ ہوسکا
بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل بھیرہ میں اراضی کی خرید و فروخت ڈی سی ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے۔۔۔
باعث تعطل کا شکار ہو گئی ہے ۔ اس صورتحال سے نہ صرف سرکاری خزانے کو ریونیو کی مد میں روزانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے بلکہ اپنی ضرورت کے تحت اراضی فروخت کرنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں محمد ارشد، نعمان اختر، نصیر احمد، محمد نذیر اور مسعود احمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی ریٹ کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ اراضی کی قانونی خرید و فروخت کا عمل بحال اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔