سوشل میڈیا پر گستاخانہ کلمات شیئر کرنے پر مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر گستاخانہ کلمات  شیئر کرنے پر مقدمہ درج

شاہ پور صدر(نامہ نگار )پولیس تھانہ شاہ پور نے گستاخانہ کلمات شیئر کرنے پر محمد احسان سکنہ بکھر بار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔۔

 ، پولیس تھانہ شاہ پور صدر کے اہلکار آصف اقبال مزمل نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے ساتھی ظل حسنین کے ہمراہ متفرق ڈیوٹی پر مین بازار میں موجود تھا جہاں اس نے دیکھاکہ شہری محمد احسان کی ایک گستاخانہ پوسٹ کی بات کر رہے ہیں جس پر اس نے پوسٹ دیکھی جس میں واقعی گستاخانہ الفاظ لکھے گئے تھے جن سے مذہبی انتشار کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں