شادی شدہ خاتون کی سسرال میں پراسرار موت،قتل کا الزام

 شادی شدہ خاتون کی سسرال میں پراسرار موت،قتل کا الزام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ عطاء شہید کی حدود میں شادی شدہ لڑکی کی پر اسرار موت ، پولیس نے چھان بین شروع کر دی ۔۔

، بتایا جاتا ہے کہ بھاگٹانوالہ کی مدینہ کالونی کی رہائشی راشدہ پروین کی شادی کچھ عرصہ قبل 115جنوبی کے حمزہ نامی نوجوان سے ہوئی، جو کہ گزشتہ روز دم توڑ گئی، اطلاع ملنے پرورثاء پہنچے تو ا سکے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا، خاتون کے بھائی جمشید نے الزام عائد کیا کہ سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زہر یلی گولیاں دے کر اسے موت کی نیند سلا دیا، خاتون کے جسم پر تشدد کے بھی نشان تھے ،انہوں نے ارباب اختیار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں