ناقص اشیا،مشروبات، بسکٹ،مصالحہ جات،دالیں، قلفیاں تلف
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کی۔۔
ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ٹیم گزشتہ ہفتے بھرپور ایکشن میں رہی۔ ضلع بھر میں فوڈ بزنسز جیسے ہوٹل، کریانہ سٹورز، فوڈ پوائنٹس، گوشت و دودھ کی دکانیں اور مٹھائی بنانے والے کارخانوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔میانوالی کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے دودھ لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 46,200 لیٹر دودھ کا تجزیہ کیا گیا۔چیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 1 کلوگرام مختلف مضر صحت اشیائے خور و نوش,3 لیٹر غیرمعیاری مشروبات,1 کلوگرام ناقص بسکٹ 10کلوگرام مضر صحت مصالحہ جات 13 کلوگرام ممنوعہ کھانے کی اشیاء17 کلوگرام غیرمعیاری دالیں,50 کلوگرام ناقص قلفی ضائع کر دی گئی۔علاوہ ازیں مجموعی طور پر مختلف خلاف ورزیوں پر روپے 2,11,000 کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کارروائیاں اس عزم کی غماز ہیں کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔