ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ کا انقلا بی اقدام ہے ،خالد گورائیہ

ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ کا انقلا بی اقدام ہے ،خالد گورائیہ

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس۔۔

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید مرتضیٰ کے علا وہ محکمہ لو کل گورنمنٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہروں اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلا بی اقدام ہے ۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ یو سی لیو ل پر صفائی کے حوالہ سے جا مع پلا ن ترتیب دیا جا ئے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا عملہ متعلقہ سیکرٹری یوسی سے رابطہ کر کے علاقے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنا ئے ۔ انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے عملہ صفائی کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں