186جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ

186جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)’’صاف پانی منصوبہ فیز ٹو‘‘کے تحت خوشاب،بھکر اور میانوالی میں 186واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

 ، یہ بات کمشنر کی زیر صدارت ایک اجلاس میں بتائی گئی ہے ، اجلاس میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ڈائریکٹر یاسر بشیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے \\\"صاف پانی منصوبہ فیز ٹو\\\" سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے میں سرگودھا ڈویژن کے تین اضلاع، خوشاب، میانوالی اور بھکر کو شامل کیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت 1 ارب 16 کروڑ روپے کی لاگت سے میانوالی اور بھکر میں 105 واٹر فلٹریشن پلانٹس جبکہ خوشاب میں 81 جدیدریورس آسموسس (RO) پلانٹس نصب کیے جائیں گے ۔ کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سائٹ کا سروے مکمل کر کے دو روز میں رپورٹ ان کے دفتر جمع کروائیں،کمشنر جہانزیب اعوان نے عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بہترین انتظامی اقدامات پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو شاباش دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اس سال محرم الحرام کا انعقاد انتہائی پرامن اور منظم انداز میں ہوا ،اسی جذبے اور عزم کے ساتھ تمام انتظامی افسران مون سون، ممکنہ سیلاب یا دیگر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری جاری رکھیں ، اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو پے آرڈرز کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی اس ادائیگی کے تحت ڈویژن بھر کے 1515 بارہ ایکڑ تک کے گندم کاشتکاروں کو زراعت کے تحصیل دفاتر کے ذریعے رقوم ادا کی جائیں گی،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے \\\"شہروں کی خوبصورتی\\\" سے متعلق خصوصی اقدام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں