جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس ، رابطہ کمیٹی تشکیل

جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کی  مجلسِ عاملہ کا اجلاس ، رابطہ کمیٹی تشکیل

بھیرہ(نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس جامع مسجد ذوالنورین ہاتھی ونڈ میں زیرِ صدارت مولانا محمد بلال میانوی منعقد ہوا۔

اجلاس کی میزبانی مولانا محمد عبدالرؤف راشدی، ناظمِ عمومی تحصیل بھیرہ نے کی۔اجلاس میں ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد تھانہ، کچہری اور دیگر عوامی مسائل میں بلا تفریق ہر مظلوم کی حمایت اور داد رسی کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں تحصیل امیر اور ناظمِ عمومی مشترکہ طور پر جمعیت کے تمام یونٹس کا دورہ کریں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 اگست کو بھیرہ شہر میں ایک تربیتی سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں تنظیمی و تحریکی امور پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں