مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ہے ،محمد یعقوب طارق
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تحریک انصاف کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد یعقوب طارق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور چینی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ عوام کو ریلیف دینے کے دعویدراوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔۔۔
مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ہے حکمران معاشی بحالی کا ڈھنڈورا پیٹ کر عوام کے زخمیوں پر نمک پاشی کر رہے ہیں،یہ طفل تسلیاں زیادہ دیر نہیں چلیں گی، عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے سرخوں پر نکلنا ہو گا ۔