میونسپل کمیٹی میں 17کلاس فور کے عارضی ملازم مستقل ہو گئے

میونسپل کمیٹی میں 17کلاس فور کے عارضی ملازم مستقل ہو گئے

کندیاں (نمائندہ دنیا )لیبر کورٹ کے حکم پر میونسپل کمیٹی میں 17کلاس فور کے عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

 میونسپل کمیٹی کندیاں میں مستقل کرنے کے باقاعدہ آرڈر ملازمین کے حوالہ کئے گئے ، میونسپل کمیٹی کندیاں میں گذشتہ پندرہ بیس سال سے سینٹری ورکر، چوکیدار اور ٹیوب ویل آپریٹر کام کررہے تھے ان ملازمین نے لیبر کورٹ میں اپنے حقوق کے لیے کیس کررکھاتھا چند ماہ قبل انکے حق میں فیصلہ دیاگیا اور گورنمنٹ پنجاب کو ان ملازمین کو مستقل تعیناتی کے آڈر جاری کرنے کے احکامات د ئیے گئے جس پر سی او میونسپل کمیٹی کندیاں ثناء نورین نے آرڈر ملازمین کے حوالہ کرد ئیے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں