خالد جاوید گورائیہ نے کچہ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا جائزہ لیا
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے تحصیل میانوالی کے علاقوں شیخانوالہ، تری خیل کچہ اور روکھڑی کچہ کا دورہ کیا۔
انھوں نے حالیہ مو ن سون بارشوں کی وجہ سے دریا ئے سندھ میں پانی کے بہا ؤ میں اضافے کی وجہ سے کچہ کے نشیبی علا قوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، تحصیلدار میانوالی میاں کریم نواز بھی مو جود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کو ہدایت کی کہ کچہ سے ملحقہ آبادیوں کے ڈیر ہ جات کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے ان علا قہ جات میں فلد ریلیف کیمپس کو فنگشنل کیا جا ئے ۔