ماڈل ویلیج پراجیکٹ میں ضلع خوشاب کے تین مواضعات شامل
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے تحت دور افتادہ مواضعات کے مکینوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری و دیہی زندگی کا فرق مٹانے کیلئے شروع کئے گئے۔۔۔
ماڈل ویلیج پراجیکٹ میں ضلع خوشاب کے تین مواضعات بولا، بھان بھٹیانوالا اور چک 63ایم بی کو بھی شامل کر لیا گیا ۔ حکومت پنجاب کے اس انقلابی پراجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند ہو گا اور انہیں صفائی، پانی کی فراہمی اور سٹریٹ لائٹس جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں گی، دریں اثنا صوبائی حکومت نے پنجاب میں شروع کئے گئے صاف پانی پراجیکٹ فیز ٹو میں شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں81جدیدریورس آسموسس (RO) پلانٹس نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔