حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، چو دھری ناصر وڑائچ
بھلوال(نمائندہ دنیا )عوامی سماجی سیاسی شخصیت چو دھری ناصر وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے کیونکہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں عوام نے ہر وہ اقدام اٹھایا ہے۔۔۔
جس کا فائدہ براہ راست حکمرانوں کو پہنچ رہا ہے اور عوام کی پہنچ سے ہر چیز دور ہوتی جارہی ہے جس کیلئے اس حکومت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں کیونکہ اگر یہ لوگ مزید کچھ عرصہ برسر اقتدار رہ گئے تو انہوں نے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیا ہے ۔