گلشن جمال روڈپر قائم واٹر سپلائی سکیم خستہ حالی کا شکار ہو گئی

گلشن جمال روڈپر قائم واٹر سپلائی سکیم خستہ حالی کا شکار ہو گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گلشن جمال روڈپر قائم واٹر سپلائی سکیم زبوں حالی کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ، چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ عملے نے عمارت کے اطراف باڑہ بنا کر رکھا ہے۔۔۔

 جبکہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہاں سے سپلائی کیا جانیوالے پانی انتہائی مضر صحت ہے جسکی تصدیق لیبارٹری سے کروائی جا چکی ہے بارش کی صورت میں بنایا گیا زمین دوز ٹینک سیوریج کے پانی سے بھر جاتا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ حکام کو صورتحال سے آگا ہ کیا جا چکا ہے مگر کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا جاتا ۔اور دو درجن سے زائد آبادیوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کا مسئلہ ایک عرصہ سے حل طلب چلا آ رہا ہے ۔پینے کیلئے تو دوردراز علاقوں سے بھر لاتے ہیں مگر دیگر ضروریات کیلئے لوگ یہی سیوریج ملا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ،عمارت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے اور عملہ و چوکیدار کم ہی نظر آتے ہیں، انہوں نے کمشنر سرگودھا سے نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں