3 افراد کا قاتل اشتہاری انٹر پول کے ذریعے عمان سے گرفتار

3 افراد کا قاتل اشتہاری انٹر پول کے ذریعے عمان سے گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تین سال قبل سیشن عدالت سے مقدمے کی سماعت کے بعد واپس گھر جانے والے تین افراد کو قتل کر دینے کے واقعے میں ملوث مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔۔

ملزم کو ریڈ وارنٹ جاری کروا کر انٹر پول کے ذریعے عمان سے گرفتار کر کے سرگودھا لایا گیا ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کی طرف سے بنائے گئے سپیشل اپریشنز سیل نے سنگین مقدمات میں مطلوب ایسے ملز موں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں 27 ستمبر 2022 کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کی حدود میں جہانگیر ،عمران اور نصر کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ سیشن عدالت سے پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے واقعے میں ملوث ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے تھے ریجنل پولیس افیسر سرگودھا کے فوکل پرسن ڈی ایس پی قاسم رانجھا کے مطابق تین افراد کے قتل کا مرکزی کردار قاسم علی خان عمان سے گرفتاری کے بعد سرگودھا پہنچ چکا ہے۔ ملزم کا ریڈ وارنٹ حاصل کر کے انٹرپول کے ذریعے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا مقدمہ کے ایک اور مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تمام تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں امید ہے کہ دوسرا ملزم بھی جلد قانون کے کٹہرے میں ہوگا ملز موں نے محض ایک مقدمہ میں گواہی دینے پر تین افراد کو قتل کر دیا تھا اور بعد میں بیرون ملک فرار ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں