بارشیں دھان، کماد کی فصل کیلئے فائدہ مند ہو نگی:ماہرین

  بارشیں دھان، کماد کی فصل کیلئے فائدہ مند ہو نگی:ماہرین

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا) فاروقہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری مکانوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں جمعرات کی صبح 4بجے کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔۔۔

 جو دو گھنٹوں کے قریب جاری رہی مسلسل تیز بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں ٹپکنا شروع ہو گئی ہیں بارش آندھی کے شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی زرعی ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں سے دھان اور کماد کی فصل کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی انھوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کے کھیتوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں نشیبی کھیت میں پانی نکالیں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں