فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ بنانے والا یونٹ پکرا گیا

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی  دودھ بنانے والا یونٹ پکرا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی کارروائی، جعلی دودھ بنانے والا یونٹ پکڑ لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے ٹیموں کے ہمراہ بھلوال میں موجود ایک گھر میں جعلی دودھ بنانے والا یونٹ پر چھاپہ مارا۔۔۔

 جہاں ویجیٹیبل آئل اور اسکم ملک پاوڈر کو مشینری کے ذریعے مکس کر دودھ بنایا جا رہا تھا، جبکہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے تمام تر سامان کو فوڈ اتھارٹی نے ضبط کر لیا۔ ڈی جی فود اتھارتی کا کہنا تھا ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور جہاں کہیں ملاوٹ مافیا کے عناصر سرگرم نظر آئیں تو فوری 1233 ڈائل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں