مریضوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے :محمدظفر اقبال

مریضوں کو علاج کی سہولیات کی  فراہمی کو یقینی بنائی جائے :محمدظفر اقبال

میانوالی (نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوام کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرپپلاں محمدظفر اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال پپلاں کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، مردانہ،زنانہ وارڈسمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں