آر پی او کی ایس ڈی پی او آفس کوٹمومن میں کھلی کچہری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ایس ڈی پی او آفس کوٹمومن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں کوٹمومن سرکل سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی۔
آر پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے ہمراہ شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور شفاف حل پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اور کھلی کچہریوں کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے ۔قبل ازیں آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے ہمراہ ایس ڈی پی او آفس کوٹمومن کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ نئے دفتر کے قیام سے پولیسنگ کے نظام میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔آر پی او نے کوٹمومن پولیس کو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔