ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس کانفرنس ہال میں منقعد ہوا۔۔۔
جس میں اداروں کی کارکردگی میں نکھار پیدا کر نے کیلئے میوچل کو آرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں سول ڈٖیفنس آفیسر آفیسر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ٹوٹل پمپ خوشاب اور پمپ کے ڈیمپنگ سٹور پر کار روائی کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ لٹرغیر قانونی پٹرول وڈیزل برآمد ہونے پر پمپ کو سیل کر دیا گیا، کسٹم آفیسر سرگودہا ،سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بھٹہ نے بتایاکہ سیل شدہ پٹرول ڈیمپنگ کی سیل توڑنے پر مالک اور دیگر افرادپر دوالگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں آئل ٹینکر سے غیر قانونی پٹرول برآمد ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا کیا گیا ہے ،واپڈا آفیسر نے چوری بجلی اور بجلی کے ڈیفالٹر کے خلاف کارروائی اور وصولیوں بارے ودیگر محکموں کے افسروں نے کی جانے والی کاروائیوں کے بارے صدر اجلاس کو بریف کیا اور تحریری رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ تمام افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیا بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔