پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے اجلاس
میانوالی (نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورایہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن رائے محمد اجمل کی زیر صدارت محکمہ پولیس میانوالی کے شہداء کے لواحقین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کہنا تھا کہ پرائیوایٹ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے شہداء کے لواحقین کے لیے مفت پلاٹوں کی فراہمی احسن اقدام ہے ۔چیف آفیسر ضلع کونسل ملک ساجد محمود اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ عثمان باجوہ نے شہداء کے لواحقین کو مفت رہائش فراہم کرنے کے لیے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں اور دیگر مقامات کے بارے میں بریفنگ دی۔