مون سون شجر کاری ، پودوں کی نشوونما سے متعلق تفصیلات پیش

مون سون شجر کاری ، پودوں کی نشوونما سے متعلق تفصیلات پیش

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ، کنزرویٹر جنگلات، محکمہ سکولز ایجوکیشن، کالجز، زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون سیزن 2025کے دوران سرگودہا ڈویژن میں شجر کاری کے اہداف، تیاریوں اور گزشتہ سالوں میں لگائے گئے پودوں کی نشوونما سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔کمشنر سرگودہا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق ڈویژن بھر میں تمام سرکاری خالی جگہوں، تعلیمی اداروں، سڑکوں کے کنارے اور پارکوں میں بامقصد اور موثر شجر کاری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نمبرز کی دوڑ میں پڑنے کے بجائے ایسی شجر کاری کی جائے جو ماحول دوست، دیرپا اور مقامی آب و ہوا کے مطابق ہو۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مربوط حکمت عملی کے تحت شجر کاری مہم میں حصہ لیں اور ایسے پودے منتخب کیے جائیں جن کی نشوونما ممکن ہو اور جو مستقبل میں درخت بن کر ماحول پر مثبت اثر ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہمات کے دوران لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال اور سروائیول ریٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے نے مون سون 2025 کے دوران شجر کاری کے اہداف سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سابقہ شجر کاری مہمات میں لگائے گئے پودوں کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ کمشنر سرگودہا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر مہم کی مانیٹرنگ خود کریں اور شجر کاری کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں