ضلع کو نسل میں تقریب،20 مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

ضلع کو نسل میں تقریب،20 مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خصوصی افراد کو معاشرے کا بااختیار اور فعال رکن بنانے کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک پْروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں20 مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی میاں اکرام الحق نے مہمان خاص شرکت کی، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر زیبا اندلیب شامل تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں اکرام الحق نے کہا کہ آج کی تقریب کے اصل مہمان خصوصی یہ خصوصی بچے اور افراد ہیں جو ہماری بھرپور توجہ، شفقت اور سہولت کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنا رہی ہے اور معذور افراد کے لیے خصوصی پروگرامز اسی وڑن کا حصہ ہیں۔ ڈویڑن بھر سے معذور افراد کی 910 درخواستیں موصول ہوئیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد مرحلہ وار وہیل چیئرز، مصنوعی اعضا اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے ۔ آج کے مرحلے میں20 خصوصی افراد کو وہیل چیئرز دی گئیں۔ میاں اکرام الحق نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان افراد کے لیے نہ صرف فلاحی سوچ رکھتی ہیں بلکہ عملی اقدامات میں بھی پیش پیش ہیں۔ \\\"ہمت کارڈ\\\" جیسے انقلابی منصوبے اس کی روشن مثال ہیں، جس کے تحت معذور افراد کو ماہانہ 10,500 روپے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو صرف مالی امداد نہیں بلکہ معاشرتی احترام، روزگار کے مواقع اور مکمل شمولیت دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں