بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی کام کروانے کی مشروط اجازت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی کام کروانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کر دی۔۔۔
جس پر عملدرآمد کر کے بلدیاتی ادارے اپنی حدود میں ترقیاتی منصوبے شروع کروا سکیں گے ، ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کی جانب سے ترقیاتی سکیموں میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے خزانے کو نقصان ہوتا ہے ، اس ضمن میں اعلیٰ حکام نے بلدیاتی اداروں کو بتایا کہ آئندہ سے ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر جاری کرنے سے قبل انکے مکمل کاغذات تیار کیے جائیں، سکیم کی واضح شکل، تخمینہ، ذرائع اخراجات، آمدن، سکیم کتنی فیصد ہے ، تفصیلی تخمینہ، پی سی ون فارم ایڈمنسٹریٹو منظوری، ٹیکنیکل منظوری، سکیم کے شروع ہونے سے قبل کی تصاویر، مجاز حکام نے ٹینڈروں میں ہونے والی ان بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، ان شرائط کے پوری کیے بغیر ٹینڈر جاری کیے گئے متعلقہ افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔