18چک شمالی کو ماڈل و یلیج میں شامل کرلیا گیا، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
بھلوال(نمائندہ دنیا )18چک شمالی کو ماڈل و یلیج میں شامل کرلیا گیا اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہل علاقہ کا ایم این اے ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ ،ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو اور۔۔۔
ملک صفدرعباس اعوان سے اظہار تشکر تفصیل کے مطابق بھلوال کے علاقہ چک نمبر 18شمالی کو ماڈل ویلج بنانے اورسٹرکوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم کی گرانٹ جاری کرنے پر اہل علاقہ چک نمبر 18شمالی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایم این اے ڈاکٹر ملک مختاراحمد بھرتھ ،ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو اور ملک صفدرعباس اعوان کے شکرگزارہیں ۔جنہوں نے اس علاقہ کے عوام کی بہتری اور اس علاقہ کو ماڈل ویلیج بنانے کیلئے خطیر رقم کا اجراء کیا ۔