شادی شدہ خاتون کو چار افراد نے اغواء کرلیا

شادی شدہ خاتون کو چار  افراد نے اغواء کرلیا

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) قریبی قصبہ ملک والہ میں باپ کے گھر آئی ہوئی شادی شدہ خاتون کو چار افراد نے زبردستی اغواء کرلیا۔

 پولیس تھانہ شاہ پور نے مغویہ کے والد محمد شیر سکنہ شاہ یوسف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، محمد شیر کے مطابق 28 جون کو وہ بچے کے ہمراہ گھر سے سودا سلف لینے گئی ، شہباز اور شمشیر نے بتایا کہ صنم ، قیصر ، فیصل ، اسلم کار و موٹرسائیکل پر آئے اور اس کی بیٹی کو بٹھا کر ساہیوال کی جانب روانہ ہو گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں