19سالہ نو جوان نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب گیا ،لاش برآمد
میانوالی (نامہ نگار)19سالہ نو جوان نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب گیا،لاش برآمد کر لی گئی۔
جسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو بلو خیل کچہ کے علاقہ سے ڈراوننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کہ بلو خیل کچہ کے علاقہ میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا ہے ۔ ریسکیو 1122لاش برآمد کرکے ورثا کے حوالے کر دی۔لاش برآمد کر لی گئی ،ڈوبنے والے کا نام ساریا بتایا گیا ہے اور اس کی عمر 19سال تھی ،نمازجنازہ رات گئے ادا کر دی گئی ۔