دریائے سندھ اور چشمہ بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ

 دریائے سندھ اور چشمہ بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ

کالاباغ (نمائندہ دنیا )دریائے سندھ اور چشمہ بیراج پر پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ.نچلے درجے کا سیلاب ہے ،کالاباغ جناح بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 68 ہزار 71 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 60 ہزار 71 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 ماہرین کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ جبکہ جناح بیراج سے نیچے کچہ کے علاقوں میں نشیبی علاقوں میں دریائے سندھ کا پانی داخل ہو گیا ہے کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے تری خیل کچہ۔چک دو سیری۔و دیگر موضع جات میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ چکی ہے چشمہ بیراج پر سب سے زیادہ پانی کی آمد دیکھی گئی ہے ، جو کہ 4 لاکھ 6 ہزار 987 کیوسک ہے ، جبکہ اخراج 3 لاکھ 85 ہزار 987 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ حکام نے مقامی آبادی کو محتاط رہنے اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں