پاکستان اب اشرافیہ کی لوٹمار کا متحمل نہیں ہوسکتا ،عامر محمود چیمہ

پاکستان اب اشرافیہ کی لوٹمار کا  متحمل نہیں ہوسکتا ،عامر محمود چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی عامر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اب اشرافیہ کی لوٹمار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔۔۔

 اس لئے ایسے لوگوں کو عوام مسترد کردیں جنہوں نے لوٹمار کے سواء پاکستان کے عوام کو کچھ نہیں دیا ابھی لوگ گیس’ پٹرول’ آٹا’ چینی جیسی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے باہر نہیں نکلے تھے کہ بجلی کے بلوں میں مزید ٹیکس کی مد میں لگا دیا ۔یہ لوگ اب عوام کی قبروں پر بھی ٹیکس لگانے سے دریغ نہیں کرینگے ، اسلامی حکومت کے بغیر ملک میں بہتری اور خوشحالی نہیں لائی جا سکتی ، جماعت اسلامی اس حوالے سے میدان عمل میں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں