150لٹر شراب،1کلو 300گرام چرس،ناجائز اسلحہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔
تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عدنان سے چرس 1 کلو 300 گرام،علی سے شراب 20لٹر،حیدر سے شراب 20 لٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے جاوید سے شراب 90 لٹر، ساجد سے شراب 20لٹر،حیات سے پسٹل30بور، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عامر سے آئس 55 گرام،تھانہ جھاوریاں پولیس نے نیاز سے پسٹل30بور، تھانہ سٹی پولیس نے اشرف سے پسٹل30بور، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے مہتاب سے پسٹل30بور، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے تیمور سے پسٹل30بور اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے عاشق سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔