ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ایک اہم چیلنج:محمد اشرف
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر(ٖ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک اہم چیلنج ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے وطن عزیز کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے آبادی اور وسائل کے توازن کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے اس سلسلہ میں شرح آبادی کو کم ازکم سطح پر رکھ کر معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ \'\'بااختیار نوجوان-متوان خاندان - ترقی کی راہ پر پاکستان\'\' کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پاکستان قدرتی وسائل کی کمی کا شکار ہے ۔بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے کی وجہ سے ماں اور بچہ دونوں کمزور ہو رہے ہیں۔ بیشتر مائیں اور انکے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں محدود وسائل ہونے کی وجہ سے بچوں کو اچھی تعلیم اور اچھی صحت دینا مسئلہ بنتا جا رہا ہے ، وہاں والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرامز پر ضرور عمل کریں اور اپنے خاندان کا سائز اپنے وسائل کے مطابق رکھیں ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ اور دیگر مقررین نے کہا کہ تیز رفتاری کیساتھ سے ملک کی بڑھتی آبادی بے شمار مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہورہی ہے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان نے کہا کہ محکمہ صحت و آبادی محدود وسائل میں بھی خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے وہاں ہم مل کر عہد کریں کہ ہم اپنے وسائل اور بچوں کی تعداد میں توازن رکھیں گے ۔