ڈی پی او میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،زیر علاج سب انسپکٹر کی عیادت کی
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہارٹ اٹیک کے باعث زیر علاج سب انسپکٹر عبد الحمید خان کی عیادت کی۔
انہوں نے ویلفیئر سے مالی امداد کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ایک ادارہ ہے جو ایک خاندان کی مانند ہے ، بطور سربراہ اپنے خاندان کے تمام افراد کی دیکھ بھال اور ان کا خیال رکھنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔