محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال میں سیمینار

محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال میں سیمینار

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی یوم آبادی کے دن کی مناسبت سے محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

 سیمینار کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان تھے ۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طارق محمود عزیز اعوان،علماء کرام علامہ انتظار مہدی نجفی، مولانا عبید اللہ جواد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف، ریٹائرڈ ڈائریکٹر انفارمیشن تنویر خالداور محکمہ صحت و آبادی کے افسران و عملہ اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی وسائل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں وسائل کے مطابق اپنے کنبے کی پلاننگ کرنی چاہیے ۔ سی ای او ہیلتھ کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ لوگوں کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران پر زور دیا کہ لوگوں کو بڑھتی ہوئی آ بادی جنم لینے والے مسائل سے متعلق آگاہی دی جائے ۔ سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں