ڈی سی میانوالی کا کچہ تری خیل میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ کے ہمراہ کچہ تری خیل کا دورہ کیا ۔
انھوں نے حالیہ مو ن سون بارشوں کی وجہ سے دریا ئے سندھ میں پانی کے بہا ؤ میں اضافے کی وجہ سے کچہ کے نشیبی علا قوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال محکمہ ریونیو کا عملہ بھی موجود تھا. اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو کچہ تری خیل کے زیر آب نشیبی علاقوں کی موجودہ صورتحال،ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں سے متعلق بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کچہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، اریگیشن اور تمام متعلقہ محکموں کا عملہ کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہے ۔