واردات کے دوران ڈرائیور گاڑی موٹر سائیکل پر چڑھا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مبینہ واردات کے دوران ڈرائیور نے گاڑی موٹر سائیکل سوار مسلح افراد پر چڑھا دی۔۔۔
جس سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ بھلوال روڈ پر علاقہ لک موڑ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی کو رکے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی ملزمان پر چڑھا دی جس کے نتیجہ میں ایک ملزم زخمی ہو کر گرپڑا جبکہ دو فرار ہو گئے پولیس زخمی کو حراست میں لے کر مصروف تفتیش ہے ۔