بھلوال:سینٹری سپروائزر کو نکالنے پر ورکرز کا حتجاج

بھلوال:سینٹری سپروائزر  کو نکالنے پر ورکرز کا حتجاج

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال میں صاف ستھرا پروگرام کے سینٹری سپروائزر کو نکالنے پر سینٹری ورکروں کا گجرات روڈ بند کر کے۔۔

 احتجاج انچارج موقع سے فراراحتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ صاف ستھرا پروگرام والے اور ٹائم سمیت غیر حاضری کی صورت میں چار ہزار روپے کٹوتی کرتے ہیں جو بہت بڑا ظلم ہے صاف ستھرا پروگرام کے سینٹری ورکوں کے حقوق کے لیے سینٹری سپروائزر نے مطالبہ کیا تو سینٹری سپروائزر حسنین طارق اورزین کو معطل کر دیا گیا ۔جس پر سینٹری ورکوں نے صفائی چھوڑ کر گجرات روڈ کو چاروں طرف سے بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک ایک گھنٹے تک بند رہی ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صاف ستھرا پروگرام کے انچارج ابوبکر موقع سے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں