فاروقہ میں بھی یو ٹیلیٹی سٹور بند ہو گئے ،مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

 فاروقہ میں بھی یو ٹیلیٹی سٹور بند ہو گئے ،مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) ملک بھر کی طرح فاروقہ میں بھی یو ٹیلیٹی سٹور بند ہو گئے جس کے نتیجے میں۔۔

 سستی اشیا ء کی فراہمی بند ہو گئی شہری حلقوں کے مطابق سابقہ دور میں فاروقہ شہر میں تین یوٹیلیٹی سٹور تھے بعد ازاں ایک بند کر دیا گیا اس کے بعد دوسرا بھی بند کر دیا گیا اب تیس ہزار کی آبادی کے لئے واحد یوٹیلیٹی سٹور بھی بند ہو گیا اور غریب عوام کو سستی ا شیاء کی فراہمی بھی بند ہو گئی ہے شہریوں کے مطابق حکومت غریب کش فیصلے کر رہی ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہو گا شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب ترین طبقے کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں