یوٹیلیٹی سٹورزبند ہو نے سے 12 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار
بھلوال(نمائندہ دنیا) ملک بھر کے 3500 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے 12 ہزار سے ۔۔
زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے یوٹیلٹی سٹورز کا سامان ویئر ہاؤس منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں یوٹیلٹی سٹور کی بندش سے جہاں عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوگی وہاں پر 12 ہزار سے زائد ملازمین کے فارغ ہونے سے ان کے گھروں میں بھی فاقے آنے کی نوبت آجائے گی حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سستی سہولت کو ختم کرنا ظلم ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات غریب عوام کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد ملازمین جن کا چولہا جلتا تھا وہ بند ہو جائے گا حکومت اس پر نظر ثانی کرے اور فوری طور پر یوٹیلٹی سٹورز کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرے دوسری طرف ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کے حوالے سے آئندہ کا عمل تیار کریں گے ۔