والدین بچوں کی حفاظت اور تربیت پر بھرپور توجہ دیں:صاحبزادہ ابرار احمد
بھیرہ(نامہ نگار)مجلس حزب الانصار کے امیر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ موجودہ نازک سماجی حالات میں والدین کی ذمہ داری ہے۔۔
کہ وہ بچوں کی حفاظت اور تربیت پر بھرپور توجہ دیں۔ وہ جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں سماجی تنظیموں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ اپنی اقدار کے باعث منفرد ہے ، والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کھلی گفتگو کریں اور تربیت کی تمام ذمہ داری تعلیمی اداروں پر نہ ڈالیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زینب الرٹ ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں علاقہ کے ممتاز معالج ڈاکٹر احسان الٰہی کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی، جو گزشتہ روز روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید ذخمی ہوگئے تھے اور اسوقت الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔