کاشتکارکی خوشحالی کیلئے اربوں روپے خرچ ہو رہے :سردار عاصم

 کاشتکارکی خوشحالی کیلئے اربوں روپے خرچ ہو رہے :سردار عاصم

شاہ پور (نمائندہ دنیا )تینتیس لاکھ پچیس ہزار (3325000) تقسیم حکومت پنجاب زراعت کی ترقی اور ۔۔

 کسانوں کی خوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے زراعت کی بہتری اور کاشتکارکی خوشحالی کے لئے اربوں روپے خرچ کررہی ہیں ،گندم کی پیدوار میں کسان کو ریلیف دینے کیلئے حکومت پنجاب نے فی ایکڑ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کر کے کسانوں کے دل جیت لئے ہیں یہ بات پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے زراعت آفس شاہ پور میں کسانوں کو پانچ پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے پے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر ملک تیمور سلطان ٹوانہ چوہدری بدر حیات چدھڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک آصف راں اسسٹنٹ آفس ناصر عباس جعفری اکبر حطار فہمید چودھری عمیر عثمان فرحان چودھری حافظ محمد شعیب تحصیل شاہ پور کے 665 کسانوں میں پانچ ہزار فی ایکڑ کے لحاظ سے پے آرڈر تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ زراعت کی بہتر پیداوار کیلئے بنائے گئے پروگرام زرعی معیشت اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجا ب کے ویژن کے مطابق کسان پیکیج کے ثمرات صحیح انداز میں کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے مانیٹرنگ اور اکاؤنٹیبلٹی فریم ترتیب دیا جارہاہے تاکہ زرعی پیکج شفاف انداز میں کسان تک پہنچائے جا سکیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں