دین محمد نمبردار مرحوم کے بیٹے رانا محمد زبیر کا انتقال
بھیرہ(نامہ نگار )رانا دین محمد نمبردار مرحوم کے بیٹے رانا محمد زبیر انتقال کر گئے وہ رانا خالد محمود مرحوم کے بھائی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع سرگودھا کے سابق صدر رانا امیر معاویہ کے چچا تھے۔۔۔
ان کی نماز جنازہ مقبرہ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان ،سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف احتشام الحق پراچہ انجمن آڑھتیاں کے صدر رانا محمد الیاس تحصیل بار بھیرہ کے ارکان رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ رانا محمد ثنا اللہ ایڈووکیٹ سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں صحافیوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔