محکمہ ہائی وے کی ناقص کارکردگی،سڑک کنارے خودروجھاڑیوں کی بھرمار

محکمہ ہائی وے کی ناقص  کارکردگی،سڑک کنارے  خودروجھاڑیوں کی بھرمار

کندیاں (نمائندہ دنیا) محکمہ ہائی وے کی ناقص کارکردگی میانوالی کی بیشتر سٹرکوں کے اطراف کیکر،سفیدہ اور دیگر خود رو جھاڑیوں کی بہتات کی وجہ سے۔۔۔

حادثات کی شرح میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سیاسی و سماجی رہنما ؤں نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے ضلع میانوالی کی انتہائی اہم شاہراہوں میانوالی مظفرگڑھ روڈ، کندیاں میانوالی لنک روڈ،کندیاں چشمہ روڈ کے اطراف درختوں کی لٹکتی شاخیں اور خو د رو جھاڑیوں نے سٹرکوں کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں