بھارت فساد پھیلانے کی سازش کررہا،ایک بار پھر سبق سکھانا ضروری :میاں بلا ل طارق

بھارت فساد پھیلانے کی سازش  کررہا،ایک بار پھر سبق سکھانا  ضروری :میاں بلا ل طارق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ضلع خوشاب کی ہر دلعزیز مذہبی سماجی اور عوامی شخصیت میاں بلا ل طارق نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بھارت پاکستان میں کھلی درندگی کر رہا ہے اور ایک مخصوص طریقے سے پاکستان میں فتنہ و فساد پھیلانے کی سازشیں کر رہا ہے اسے ایک بار بھر سبق سکھانا ضروری ہے ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے ، انشاء اﷲ ہماری جرا تمند عسکری قیادت دہشت گردی کے منظم نیٹ ورک کوجڑوں سے اکھاڑکر قوم کے سامنے سرخرو ہو گی۔ جوہر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجاب جانے والی بسوں سے 9مسافروں کو شناخت کے بعد شہیدکرنا دہشت گردی اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے ،پاک افواج کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے ،سفاک قاتلوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں