اورلوڈنگ اور زگ زیگ ڈرائیونگ،2ڈرائیورز گرفتار ٹرک تھانے میں بند

اورلوڈنگ اور زگ زیگ  ڈرائیونگ،2ڈرائیورز گرفتار ٹرک تھانے میں بند

شاہ پور صدر (نامہ نگار )غفلت ،لاپرواہی، اورلوڈنگ کرنے پر دو ڈرائیور وں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ پور صدر کلمہ چوک میں ناکہ لگا کر کھڑے تھے کہ ایک ڈالہ جس کو محمد حسن چلا رہاتھا کو پولیس نے روکا تو ڈرائیور کے لائسنس بھی نہیں تھا اور اس نے اوور لوڈنگ کر رکھی تھی،دوسرا ٹرک محمد حسن نامی ڈرائیور انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے زگ زیگ کرتے ہوئے ڈرائیونگ کر رہا تھا جس کو روک کر چیک کیا گیا تو ڈرئیوار موقع پر اپنا لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ دکھا سکا پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے دونوں ڈرائیورز کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے گاڑیوں کو تھانہ میں بند کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں