نایاب نسل کے مرغے کے ٹخنے کاٹ ڈالے ، ٹریکٹر ڈرائیور مقدمہ درج کرو انے جا پہنچا

نایاب نسل کے مرغے کے  ٹخنے کاٹ ڈالے ، ٹریکٹر ڈرائیور  مقدمہ درج کرو انے جا پہنچا

شاہ پور صدر نامہ نگار )نایاب نسل کے مرغ کا شوقین ڈرائیور مرخ پر تشددکرکے ٹخنے کاٹنے پر رپٹ درج کرانے کے لیے تھانہ شاہ پور صدر پہنچ گیا۔۔۔

ٹریکٹر ڈرائیور امتیاز نے پولیس تھانہ شاہ پور صدر میں درخواست درج کرائی کہ اس نے اپنے شوق کے لیے گھر میں ایک نایاب نسل کا اصیل مرغ پال رکھا تھا وہ اپنے کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا تو ملزمان ذبیع اللہ ،چار ملزمان نے اس کے نایاب نسل کے مرغے کو پکڑ لیا اور لوہے کی تیز دھار تار سے قیمتی مرغ کے دونوں ٹخنے بے دردی سے کاٹ دیے اور مرغ کو بد صورت اور ناکارہ بنا دیا میری والدہ موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو منع کرنے لگی جس پر ملزمان بوڑھی ماں کو گالم گلوچ کرنے لگے اور اسلحہ لہراتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے امیتاز نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں